17 اپریل 2016 - 11:14
عراق میں داعش کا ایک کمانڈر اور کئی دہشت گرد ہلاک

عراقی فوج نے صوبہ الانبار میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے داعش کے ایک کمانڈر اور اس کے کئی سینیئر ساتھیوں کو ہلاک کر دیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ الانبار میں عراقی فوج کے ہاتھوں مارے گئے داعش کے کمانڈر کا نام احمد محمد عبید ہے - اس درمیان عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ صلاح الدین میں تکفیری دہشت گردگروہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے- عراقی فضائیہ کے اس حملے میں بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں- دوسری جانب عراق کی فیڈرل پولیس کے سربراہ شاکر جودت نےکہا ہے کہ عراقی فوج نے تکریت کے مشرق میں واقع عجیل آئیل فیلڈ پر داعش کے حملےکو ناکام بنا دیا ہے - عراق سے ہی موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ عراقی فوج نے صوبہ الانبارکے صدر مقام الرمادی کے مغرب میں واقع البغدادی جزیرے میں داعش کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے - اس آپریشن کے آغاز کے بعد بڑی تعداد میں دہشت گرد عناصر وہاں سے سرحدی شہر قائم کی جانب فرار کرگئے ہیں.

.......

/169